Huge Protest at Charminar Against Raja Singh
ملعون راجہ سنگھ کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے دیگر علاقوں سے بھی احتجاج کی خبریں آرہی ہے۔ راجہ سنگھ کا گستاخانہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گذشتہ رات سے مسلمانوں کا جاری ہے۔
ایمانی جذبہ سے سرشار مسلم نوجوان آج چارمینار کے دامن میں جمع ہوکر ابلیس چیلے راجہ سنگھ کے خلاف زبردست و پرامن احتجاج کرکے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اس دوران سارا علاقہ نعرہ تکبیر اللہ اکبر، نعرہ رسالت یا رسول اللہﷺ اور ’تحفظ ناموس رسالتﷺ پر سب کچھ قربان‘ جیسے نعروں سے علاقہ گونج اٹھا۔
عصر کی اذان کے ساتھ ہی مسلمانوں نے احتراماً احتجاج کو روک دیا اور نماز کےلیے چلے گئے۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو پرامن احتجاج کررہے نوجوانوں کو سمجھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسی طرح حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے متعدد علاقوں سے احتجاج کی خبریں آرہی ہیں۔