پولیس نے آج گوشہ محل کے رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو گرفتار کرلیا جس نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی تھی۔ گستاخ و روڈی شیٹر راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
شاہ عنایت گنج اور منگل ہاٹ پولیس نے آج دوپہر ملعون راجہ سنگھ کو اس کے گھر سے گرفتار کیا اور نامپلی کریمنل کورٹ میں پیش کیا جہاں معزز جج نے اسے جوڈیشنل ریمانڈ میں بھیج دیا۔ روڈی شیٹر راجہ سنگھ کو چرلاپلی جیل منتقل کردیا گیا۔ گرفتاری کے وقت راجہ سنگھ کے حامی جمع ہوگئے اور گستاخ کی تائید میں نعرے لگارہے تھے۔
حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے کہا کہ راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ راجہ سنگھ نے کئی بار مذہب اور برادری کو بدنام کرنے کے لیے تبصرے کیے ہیں۔ ب
واضح رہے کہ دونوں تلگو ریاستوں کی تاریخ میں پہلی بار کسی رکن اسمبلی پر پی ڈی ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی ہے۔ گستاخ راجہ سنگھ کے خلاف 2004 سے لے کر اب تک 101 مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ ان میں 18 مذہب سے متعلق ہیں۔ کچھ کیسس میں مناسب ثبوت نہ ہونے کے بعد ختم کردیا گیا جبکہ بعض مقدمات عدالتی کاروائی کے تحت جاری ہے۔