ملک میں حالیہ طوفانِ باد و باراں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریاں سامنے آ رہی ہیں، تیز بارش میں بجلی کڑکنے کے واقعات عام ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مغربی آسٹریلیا میں آنے والے ایک طوفان کے دوران بجلی چمکنے کے مناظر کو کیمرے میں نہایت خوبصورتی کے ساتھ محفوظ کیا گیا۔
پاسکل بورنٹ نامی ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کی جسے فوٹوگرافر جیف گرین نے اپنے کیمرے سے فلمایا۔
شدید کڑکتی بجلی کے منظر کو جیف نے اپنے کیمرے سے محفوظ کیا اور ٹائم لیپس بنا دیا۔
سیاہ آسمان اور سفید بادلوں کے درمیان آنکھیں چندھیا دینے والی روشنی پھوٹنے کی یہ ویڈیو قدرتی مناظر پسند کرنے والے افراد نے بہت پسند کی۔