امریکا کے شہر نیویارک میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کی پابندی ختم کر دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق ٹرینوں اور بسوں میں اب ماسک پہننا ضروری نہیں ہوگا۔
گورنر نیویارک کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں شہری اپنی مرضی سے ماسک کا استعمال کرسکتے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کے سبب ماسک کی پابندی 28 ماہ سے عائد تھی۔