صدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک نے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ امام عمیر احمد الیاسی کی جانب سے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت کو ’راشٹر پتا‘ قرار دینے کی پرزور مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت ہرگز راشٹر پتا قرار نہیں دیا جاسکتا جبکہ صرف اور صرف گاندھی جی ہی راشٹر پتا ہوسکے ہیں کیونکہ انہوں نے نفرت بھید بھاو سے پاک بھارت کا تصور پیش کیا تھا اور تمام مذاہب کا احترام کرتے تھے جو ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
مشتاق ملک نے کہا کہ آر ایس یس نفرت اور منوسمرتی پر یقین رکھتی ہے، ایسے میں موہن بھاگوت کو اس طرح کے لقب سے نوازا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمیر الیاس جیسے افراد کی مسلم سماج میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مولانا عمیر الیاسی نے موہن بھاگوت کو راشٹر پتا قرار دیا جس کے بعد مسلم سماج غم و غصہ دیکھا گیا۔ متعدد مسلم رہنماؤں نے الیاسی کے بیان کی پرزور مذمت کی۔