حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آج زبردست بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں آج شام طوفانی بارش کے نتجہ میں ملک پیٹ، دبیر پورہ، یاقوت پورہ، چارمینار، مغل پورہ، امان نگر، تالاب کٹہ، شاہ علی بنڈہ، شاستری پورم، چادر گھاٹ، دلسکھ نگر، ایل بی نگر، اپل، عنبرپیٹ، کاچیگوڑہ، نامپلی، مہدی پٹنم، ٹولی چوکی، آصف نگر، راجندر نگر، میلار دیو پلی، عطا پور، بندلا گوڈا جاگیر، قسمت پور، حمایت ساگر، نارسنگی، منی کونڈا، گنڈی پیٹ اور دیگر مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ ان علاقوں کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔
موسلادھار بارش کی وجہ شہر کی کئی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئیں جس سے راہگیروں کو کافی مشکلات پیش آئیں۔ اطلاعات کے مطابق کچھ مقامات پر پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔
چیرلاپلی میں 4.2 سینٹی میٹر، بنڈلہ گوڑہ رامنتا پور میں 4.1 سینٹی میٹر، اے ایس راؤ نگر میں 3.9 سینٹی میٹر، سرور نگر میں 3.2 سینٹی میٹر، حبشی گوڑا میں 3 سینٹی میٹر، ایل بی نگر میں 2.8 سینٹی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک ریاست میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔