کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑے پیمانہ پر دارالسلام میں جلسہ رحمۃ للعالمینﷺ منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے نوجوانوں کو عشق رسولﷺ سے اپنی آخرت کو سنوارنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ملک کے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت بلالؓ، حضرت عمار بن یاسرؓ اور نبی کریمﷺ کی صاحبزادیؓ کی قربانیوں کو یاد دلایا۔
دارالسلام کے جلسہ گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں شمع محمدیﷺ کے پروانے موجود تھے اور بڑے پیمانہ پر معقول انتظام کیا گیا تھا۔ جلسہ گاہ میں جرمن شامیانہ نصب کئے گئے اور سامعین کی سہولت کےلیے وسیع و عریض اسکرین بھی لگایا گیا۔
رکن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین کی ولولہ انگیز تقریر کا مشاہدہ کیا جاسکا ہے۔
جلسہ کو مقامی و بیرونی علمائے کرام نے خطاب کیا۔ ویڈیوں میں مکمل جلسہ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔