امریکہ کے ایک کاشت کار نے سب سے بڑا اور وزنی کدو اُگا کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
منی سوٹا کے علاقے انوکا سے تعلق رکھنے والے ہارٹیکلچر کے ایک ٹیچر ٹریوس جائنجر کے کدو کا وزن دو ہزار پانچ سو 60 پاؤنڈ ہے جو کہ امریکہ کی سطح پر ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ٹریوس کے کدو کو کیلیفورینا میں ہونے والے سبزیوں کے مقابلے میں بھی پیش کیا گیا جہاں وہ پہلے نمبر پر رہا اور مالک کو انعام سے نوازا گیا۔
ٹریوس نے مقابلہ جیتنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ’منی سوٹا میں سال کا درمیان خوشگوار تھا تاہم ہمارے علاقے میں موسم بہار کافی مشکل ہوتا ہے اس لیے منی سوٹا میں اس کو اگانا کافی مشکل تھا۔‘
انہوں نے جیت کو اپنے لیے ’ٹوور ڈی فرانس آن اے بگ ویل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’امید رکھنی چاہیے، کیونکہ یہ کام کرتی ہے۔‘
Load/Hide Comments