جرمن شہر کولون کی سب سے بڑی مسجد میں پہلی بار اسپیکر پر جمعے کی اذان دی گئی (ویڈیو ضرور دیکھیں)

جرمنی کے شہر کولون کی سب سے بڑی مسجد میں پہلی بار اسپیکر پر جمعے کی اذان دی گئی۔

https://twitter.com/Europa_Insider/status/1580977007432962048

کولون شہر کی ایک لاکھ سے زائد مقامی مسلمان آبادی نے اذان دینے کی اجازت پر خوشی کا اظہار کیا۔

اذان دینے کی اجازت گزشتہ برس ملی تھی جس پر 14 اکتوبرسے عمل درآمد شروع ہوا اور پہلی بار اسپیکر پر جمعے کی اذان دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے معاہدے کے تحت کولون شہر کی تمام 35 مساجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

کولون شہر کی خاتون میئر نے اذ‌ان کی اجازت دینے کو مذہبی ‘احترام کی علامت‘ قرار دیا۔

واضح رہےکہ جرمنی میں تقریباً 4.5 ملین مسلمان آباد ہیں جو ملک کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔

Prominent mosque in Germany sounds 1st public call to prayer

اپنا تبصرہ بھیجیں