مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے عہدیداروں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حالات پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ دسمبر میں کچھ لوگ ریاست میں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ممتا بنرجی نے چوننکا دینے والے بیان میں فرقہ وارانہ فساد کا اندیشہ ظاہر کیا اور ریاست کے اعلیٰ عہدیداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فساد بھڑکانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، انہیں محتاط رہنے کا حکم دیا۔ انہوں نے نے سرحد پار سے اسلحوں کی اسمگلنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔
آج راناگھاٹ میں انہوں نے ریاست میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش کا خدشہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال کو الگ کرنے کے لیے سرحد پار سے اسلحوں کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے افسران کو سخت ہدایت دی کہ وہ حالات پر نظر رکھیں کیونکہ دسمبر سے کچھ لوگ بنگال میں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ترنمول کانگریس سپریمو ممتا بنرجی نے اس سے قبل بدھ کے روز بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی گجرات اور ہماچل پردیش انتخابات سے پہلے الیکشن بانڈ کے ذریعہ کروڑوں روپے حاصل کر رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بی جے پی اقتدار میں نہیں لوٹ پائے گی کیونکہ 2019 میں ہوئے گزشتہ لوک سبھا انتخاب کے بعد سے ملک میں سیاسی منظرنامہ بدل گیا ہے۔
Mamata Banerjee warns of attempts to foment trouble in West Bengal in November-December