طالبہ کی عصمت دری معاملے میں سابق وزیر سوامی چنمیانند مفرور قرار

سابق وزیر مملکت برائے داخلہ سوامی چنمیانند کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ شاہجہاں پور کی ایم پی، ایم ایل اے عدالت نے چنمیانند کو اپنی ہی شاگرد طالبہ کی عصمت دری کے ایک معاملے میں مفرور قرار دیا گیا ہے۔

قبل ازیں عدالت نے چنمیانند کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔

واضح رہےکہ 2011 میں چنمیانند کے کالج کی طالبہ نے چوک کوتوالی میں اسے یرغمال بناکر اس کی عصمت دری کرنے کا الزام عادئ کیا تھا اور مقدمہ درج کرایا تھا۔ عصمت دری کا معاملہ شاہجہاں پور کے ایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں چل رہا ہے۔ عدالت نے چنمیانند کو پیش ہونے کے لیے سمن بھیجا تھا لیکن عدالت سے ان کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے، ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے ان کے خلاف ایک غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔ عدالت میں حاضر نہ ہونے پر چنمیانند کے خلاف پہلے ہی این بی ڈبلیو جاری کیا جا چکا ہے لیکن چنمیانند عدالت میں حاضر نہیں ہوا۔

Former Union Minister of State for Home Swami Chinmayanand declared absconding
طالبہ کی عصمت دری معاملے میں سابق وزیر سوامی چنمیانند مفرور قرار

اپنا تبصرہ بھیجیں