کیرالہ کے صحافی صدیق کپن، جنہیں دو سال قبل ایک دلت خاتون کی عصمت دری اور قتل کی رپورٹنگ کے لیے اترپردیش کے ہاتھرس جانے کے دوران دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا کو آج الہ آباد ہائی کورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی۔
واضح رہے کہ کپن کو پہلے ہی دہشت گردی کے ایک اور مقدمے میں، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (UAPA) و دیگر متعلقہ قوانین کے تحت سپریم کورٹ سے گذشتہ ستمبر کو ضمانت مل گئی تھی، لیکن وہ لکھنؤ کی جیل میں ہی رہے تھے تاہم اب وہ جیل سے رہا ہوجائیں گے۔
Kerala Journalist Siddique Kappan Gets Bail After 2 Years In UP Jail
کیرالہ کے صحافی صدیق کپن بہت جلد جیل سے رہا ہوجائیں گے، الہ آباد ہائیکورٹ نے ضمانت دے دی