اترپردیش میں ٹرین کے ذریعہ سفر کررہے ایک مسلم شخص کی بے دردی سے پٹائی کی گئی اور اسے ’جئے شری رام‘ نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا۔
Absolute shocker! Muslim man beaten, stripped in moving train. He says he was asked to chant 'Jai Shri Ram' slogan.
Incident: 12th Jan, 23. Padmavat Exp (Delhi-Mumbai) pic.twitter.com/ILrcBtoX40
— Aman Dwivedi (@amandwivedi48) January 14, 2023
اطلاعات کے مطابق دہلی سے مرادآباد جاتے وقت پدماوت ایکسپریس ٹرین میں کچھ شرپسندوں نے ایک مسلم کاروباری شخص کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جبکہ ریلوے پولیس نے اس معاملہ میں دو ملزمین کو بریلی اسٹیشن سے گرفتار کرلیا۔ مسلم شخص عاصم حسین کا تعلق اترپردیش کے مرادآباد سے ہے۔
عاصم حسین نے کہا کہ وہ کاروبار کے سلسلہ میں دہلی گئے تھے تاہم واپسی کے دوران ٹرین میں ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت ٹرین ہاپوڑ اسٹیشن پہنچی تو کچھ نوجوان اس میں سوار ہوگئے اور چلتی ٹرین میں ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی۔ عاصم نے کہا کہ حملہ آوروں نے ان کی داڑھی کھینچی اور انہیں چور کہہ کر پکار رہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شرپسندوں نے انہیں جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا اور ان کے کپڑے اتاردیئے اور بلٹ سے بری طرح پیٹنا شروع کردیا۔ اس حد تک زدوکوب کیا کہ میں بیہوش ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دورا ٹرین کے ڈبے میں کافی لوگ موجود تھے لیکن کسی نے انہیں بچانے کی کوشش نہیں کی اور شرپسند انہیں نشانہ بناتے رہے اور جب ٹرین مرادآباد اسٹیشن کے قریب پہنچی تو پلیٹ فارم سے پہلے ہی مجھے ٹرین سے نیچے پھینک دیا گیا۔
عاصم حسین نے بتایا کہ وہ کسی طرح رات دیر گئے اپنے گھر پہنچے اور خوف کے عالم میں تھے، انہوں نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج نہیں کی لیکن جب معاملہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا تو ریلوے پولیس حرکت میں آگئی۔
بعدازاں عاصم حسین نے مرادآباد جی آر پی پہنچ کر واقعہ کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور اس پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق معاملہ انتہائی سنگین ہے اسی لیے سنجیدگی سے تحقیقات کی جارہی ہے اور متاثرہ شخص کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔
Muslim Man brutally beaten, stripped naked for not chanting ‘Jai Shri Ram’ in Delhi-Moradabad express train
ٹرین میں مسلم شخص کی بے رحمی سے پٹائی، عاصم حسین کے کپڑے اتارے گئے اور جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا (ویڈیو دیکھیں)