ٹیم انڈین نے تاریخ رقم کی، سری لنکا کو ریکارڈ 317 رن سے ہرا کر ونڈے سیریز جیت لی

ہندوستان نے 50 اوورس کے بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سری لنکا کو اب تک کے سب سے بڑے اوسط 317 رن سے شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ ٹیم انڈیا نے آج تھیرونتھاپورم میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز تین صفر سے جیت لیا۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے جولائی 2008 میں Aberdeen میں آئرلینڈ کے خلاف 290 رن کی جیت درج کی تھی۔

391 رن کے نشانے کو حاصل کرنے کیلئے سری لنکا کی ٹیم، بائیس اوورس میں صرف 73 رن پر آل آوٹ ہوگئی۔ ہندوستان کی طرف سے محمد سراج نے 4 وکٹ لئے۔ اِس سے قبل سبمن گل اور وراٹ کوہلی نے ایک ایک سنچری بنائی، جس سے ٹیم انڈیا نے 5 وکٹ کے نقصان پر شاندار 390 رن اسکور کیے۔

سبمن گل نے 97 گیندوں پر 116 رن بنا کر ایک روزہ بین الاقوامی سیریز میں اپنے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی۔ وراٹ کوہلی نے 110 گیندوں پر 166 رن بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔ یہ اُن کے کیریئر کی 46 ویں ایک روزہ بین الاقوامی سنچری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں