پاکستان میں دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں، اس دوران امتحانی مراکز میں طالبات نقل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک بنانے میں مصروف رہیں۔ طالبات امتحانی سنٹر میں موبائل فون کے ذریعے نقل کرتی رہیں، طالبات دوران امتحان نقل کرنے کے ساتھ ٹک ٹاک اور موج مستیاں کرنے لگی، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق رواں سال پاکستان میں بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں بےقاعدگیوں کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔