ترک صدر کی صدارتی دفترمیں باسکٹ بال کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل(ویڈیو دیکھیں)

ترک صدر رجب طیب اردوان کی صدارتی دفتر میں باسکٹ بال کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترک صدر آسانی اور مہارت کے ساتھ گیند کو سنبھال کر باسکٹ میں پھینک رہے ہیں۔


واضح رہے کہ سیاست میں آنے سے قبل وہ پیشہ ورانہ فٹ بال کھلاڑی تھے۔
رجب اردوان نے عید کے تیسرے روز یہ باسکٹ بال میچ کھیلا جس میں ان کے ارکان پارلیمنٹ اور دوسرے ساتھی بھی بطور کھلاڑی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں