آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہنگامی آن لائین ایگزیکٹو اجلاس منعقد کیا گیا جس میں خاص طور پر گیانواپی مسجد معاملہ پر غور و خوص کیا گیا اور فرقہ پرست طاقتوں کے رویہ پر شدید تنقید کی گئی۔
مسلم پرسنل لا بورڈ نے گیان واپی مسجد تنازعہ کے پس منظر میں کہا کہ مساجد کی بے حرمتی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ میٹنگ میں ملت کو درپیش مسائل اور چیالنجس پر غور کیا گیا۔
بورڈ نے مرکزی و ریاستی حکومت کے علاوہ نام نہاد سیکولر جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گیانواپی مسجد معاملہ پر اپنا موقف صاف کرے۔
میٹنگ میں اعلان کیا گیا کہ گیان واپی مسجد کی انتظامی کمیٹی اور کیس کے وکلا کو ہر قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔