بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی کا جذباتی پیام، خاص لمحہ کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کی رخصتی کی تقریب گذشتہ روز جمعہ کی شب پاکستان کے شہر کراچی میں ہوئی جس کی تصاویر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری کی ہیں۔
شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر سے کراچی کے مقامی ہال میں ہونے والی پروقار تقریب میں ہوئی، تقریب میں مہندی بھی ہوئی جس کے بعد اقصیٰ کی رخصتی ہوگئی۔
اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا، جب کہ دوسری بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کا بھی نکاح ہوچکا ہے اور ان کی رخصتی کی تقریب رواں برس ہوگی۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1677610611599876096?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1677610611599876096%7Ctwgr%5Ef69e72cd679f68bd1363be1f732ed07af711b9f2%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F333626-
ٹوئٹر پر بیٹی کی رخصتی کے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا ‘میری پیاری بیٹی، ابھی بھی کل کی طرح لگتا ہے، جب میں نے تمہیں اپنی بانہوں میں پالا، اُس دن میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا’۔

انہوں نے لکھا ‘اگرچہ آپ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے جارہی ہیں، لیکن آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے کیونکہ میں وہ آدمی ہوں جس نے آپ سے سب سے پہلے پیار کیا’۔

شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے لیے پیغام میں کہا ‘اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے۔ آمین’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں