سبحان اللہ، مسلمانوں کیلئے قبلہ سمت کے تعین کا شاندار موقع، سورج تین دن تک ظہر کے وقت خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج آئندہ 3 دن خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا۔

انڈونیشیا کی وزارتِ مذہبی امور کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسلامک کمیونٹی گائیڈنس نے بتایا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ انہوں نے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو قبلہ رخ کی سمت چیک کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کیلئے یہ صحیح وقت ہے کہ قبلہ اول کی سمت کو دوبارہ چیک کریں۔ انہوں نے بتایا کہ 26 اور 27 ذوالحج کو استوائے اعظم ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا۔

سورج کا رنگ کیسا ہے؟

اس حوالے سے سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے بتایا ہے کہ ہفتہ، اتوار اور پیر کو مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔ ماہر فلکیات نے بتایا کہ نماز کے اوقات اور قبلہ کے رخ کیلئے سورج کا کردار بنیادی ہے۔

خیال رہے کہ اس برس سورج دوسری مرتبہ 15 جولائی کو بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا۔

قبلہ رخ تعین کرنے کا طریقہ
قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میں ایک چھڑی عموداً گاڑھ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباً زاویہ قائمہ بنائیں۔ یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں