حمایت ساگر کے دو دروازے کھولے گئے، موسیٰ ندی میں پانی کا اخراج

حیدرآباد کے مضافات میں واقع جڑواں آبی ذخائر عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں پانی کی سطح میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ دونوں آبی ذخائر بھر گئے۔ اس کے ساتھ ہی آْج شام حمایت ساگر کے دو گیٹ کھولے گئے اور تقریباً 700 کیوسک پانی کو موسی ندی میں چھوڑا گیا۔

حمایت ساگر میں پانی کی سطح 1,763.50 فٹ ہے جبکہ پانی کی موجودہ سطح 1,761.20 فٹ ہے۔ وہیں عثمان ساگر میں مکمل پانی کی سطح 1,790 فٹ ہے جبکہ موجودہ پانی کی سطح 1,784.70 فٹ ہے۔ حمایت ساگر کے دروازے کھولنے کے بعد موسی ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔
حکام نے موسیٰ ندی کے اطراف میں واقع علاقوں کے لوگوں کو الرٹ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں