مودی حکومت میں گذشتہ 5 سالوں کے دوران کوئی نیا آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم نہیں کھولا گیا: پی ایم اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟ کانگریس کا سوال

کانگریس نے پارلیمنٹ میں مودی حکومت کے اس جواب پر سخت اعتراض جتایا جس میں کہا گیا گذشتہ 5 سالوں کے دوران کوئی نیا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ نہیں کھولا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ میں حکومت کے اس جواب پر کانگریس نے سخت تنقید کی جس میں کہا گیا کہ پچھلے 5 سالوں میں کوئی نیا آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم نہیں کھولا گیا ہے۔ کانگریس نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟

کانگریس نے ٹوئٹ کیاکہ ’پی ایم مودی نے امریکہ میں کہا تھا کہ آج ہندوستان میں ہر سال ایک نیا آئی آئی ٹی اور ایک نیا آئی آئی ایم بنایا جا رہا ہے۔ اب حکومت نے راجیہ سبھا میں بتایا ہے کہ پچھلے 5 سالوں میں ایک بھی نیا آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم نہیں کھولا گیا ہے۔ پھر پی ایم مودی اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟‘

واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے تعلیم سبھاش سرکار نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ اس وقت ملک میں 23 آئی آئی ٹی اور 20 آئی آئی ایم ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’گزشتہ پانچ سالوں میں کوئی نیا آئی آئی ٹی یا آئی آئی ایم نہیں کھولا گیا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں