مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی تقریب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ آج خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت کی۔
مشاهد مباشرة من الحرم المكي قبل لحظات من بدء غسيل الكعبة المشرفة. #قناة_القرآن_الكريم pic.twitter.com/k76Siblw5M
— قناة القرآن الكريم (@qurantvsa) August 2, 2023
اللہ تعالٰی کے گھر کو آبِ زمزم اور خالص عرق گلاب سے دھونے کے بعد عود اور دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔ اس موقع پر حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام سمیت آئمہ کرام اور غیر ملکی سفراء کرام نے بھی شرکت کی۔
The Deputy Governor and Sheikh Sudais in addition to other dignitaries exit the Ka'abah during the Annual Cleaning Ceremony pic.twitter.com/os1KjiuaRW
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) August 2, 2023
خیال رہے کہ غسل کعبہ کی رسم سعودی قائدین مملکت کے قیام کے وقت سے ادا کر رہے ہیں۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز اپنے عہد میں غسل کعبہ کی رسم ادا کرتے تھے۔ ان کے بعد ان کے حکمراں بیٹے شاہ سلمان بن عبدالعزیز تک اس کی پابندی ہو رہی ہے۔
غسل کعبہ کے لیے استعمال ہونے والی خوشبو اور اشیا
مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت خوشبویات کا ادارہ خانہ کعبہ کو معطر کرنے کے لیے اعلٰی درجے کا عود، عرق گلاب اور بخور کا انتظام کرتا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے غسل کعبہ کی رسم کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ غسل کعبہ کی تیاری کے لیے 20 لیٹر آب زمزم چاندی کے دس، دس لیٹر کے دو برتنوں میں رکھا جاتا ہے۔
غسل کے بعد خانہ کعبہ کوخالص عود،عرق گلاب اوربخورکی خوشبوؤں سےمعطر کیا گیا۔