کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اگر یہ شوق تعلیم کے حصول کا ہو اور اس میں جستجو اور لگن بھی شامل ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس شوق کو پورا ہونے سے نہیں روک سکتی۔ مشہور کہاوت ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا ہے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جنہوں نے 110 سال کی عمر میں تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور اب پڑھنے اور لکھنے کے قابل ہوگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے علاقے بیشا کی رہائشی 110سالہ نودا القحطانی نے ‘سمر لٹریسی کورس’ مکمل کرکے پڑھنا اور لکھنا شروع کر دیا۔
الوالدة نوضاء القحطاني من هجرة الرهوة بالأمواه ؛ لم يمنعها عمرها 110 سنة من الالتحاق بالحملة الصيفية للتوعية ومحو الأمية بالأمواه بـ #تعليم_بيشة .
جهود متفانية كان نتاجها مثمرًا ؛ حيث عبَّرت عن ذلك بمشاعر الرضا والامتنان لدولتنا المعطاءة ، ولقادتها حفظهم الله . pic.twitter.com/AJb2XhOoWj— إدارة تعليم بيشة (@MOE_BIA) August 1, 2023
110 سالہ نودا القحطانی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میری امی کو اس موسم گرما میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک کورس میں رجسٹر کروایا تھا۔