پاکستان: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال قید کی سزا

پاکستان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کارروائی کیس میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف الزام ثابت ہوگیا ہے۔ ملزم نے جھوٹا بیان جمع کروایا، ملزم نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی دیا۔ عدالت نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی ثابت ہو گئی ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کو تین سال قید کا حکم سناتے ہوئے ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ ’لندن پلان‘ کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے تاہم میں چاہتا ہوں کہ میری پارٹی کے کارکن پرامن اور مضبوط رہیں۔ ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے یہ بیان ایک ویڈیو پیام میں گرفتاری سے قبل جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک یہ پیغام آپ تک پہنچے گا، میں گرفتار ہو چکا ہونگا!

اپنا تبصرہ بھیجیں