بی جے پی لیڈر مہیش بگھیل کا علاج کے دوران اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا اور ڈاکٹرز نے بھی اس کی تصدیق کردی تھی تاہم بعد میں جب آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں تو انہوں نے آنکھیں کھول دیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ آگرہ میں پیش آیا۔ مہیش بگھیل کے انتقال کی خبر سن کر بی جے پی و رہنماؤں کی بڑی تعداد آخری رسومات کے مقام پرپہنچ گئی تھی، جس کے بعد آخری رسومات کی تیاریاں شروع کی گئیں، چتا جلانے سے کچھ لمحے پہلے مہیش کے جسم نے جنبش لی، جس پر اہل خانہ سمیت تمام لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ مہیش بگھیل کو دوبارہ اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں فوری طور پر آکسیجن دی گئی۔ فی الحال وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔