قرآن کی بے حرمتی؛ لبنان میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ

لبنان میں قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دینے والے ملک سویڈن کے سفارت خانے پر حملے میں دیسی ساختہ بم پھینکا گیا۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں واقع سویڈن کے سفارت خانے پر ایک شخص نے دیسی ساختہ بم مارا لیکن یہ بم پھٹ نہیں سکا اور اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے کہا کہ خوش قسمتی سے حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور عملہ محفوظ رہا۔ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد دیگر مسلم ممالک کی طرح لبنان میں شدید احتجاج دیکھنے کو ملا۔ حزب اللہ نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں