اترپردیش کے مرادآباد میں سرعام بی جے پی لیڈر پر فائرنگ (ویڈیو دیکھیں)

اتر پردیش کے مراد آباد میں سرعام بی جے پی رہنما کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ حملہ آوروں نے سڑک پر پیدل جارہے بی جے پی لیڈر کو گولی مارکر ہلاک کردیا جبکہ حملہ آور ایک بائک پر آئے تھے۔

مرادآباد کے 30 سالہ انوج چودھری بی جے پی سے کےلئے کام کرتے تھے۔ وہ جمعرات کی شام قصبہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کے قریب اپنے ساتھی کے ساتھ چہل قدمی کررہے تھے کہ موٹر سیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر حملہ کردیا اور فائرنگ اور ان پر فائرنگ کردی۔

حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ انوج کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ انوج چودھری کے اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر دو ملزمین امیت چودھری اور انیکیت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں