لنکا پریمیئر لیگ میں سانپ نے اچانک قریب پہنچ کر فیلڈر کو شدید خوفزدہ کردیا (ویڈیو دیکھیں)

سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر سانپ آگیا۔ لنکا پریمیئر لیگ میں 15واں میچ بی لوو کینڈی اور جافنا کنگز کے درمیان جاری تھا کہ اسی دوران ایک سانپ نے اسٹیڈیم میں اپنی انٹری دے دی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

جب میچ کی دوسری اننگز جافنا کنگ کی بیٹنگ جاری تھی تو اسی دوران ایک سانپ میدان میں داخل ہوگیا اور فیلڈر کے پاؤں کے قریب پہنچ گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی لوو کینڈی کے کھلاڑی اسورو اڈانا فیلڈنگ میں مصروف ہیں کہ اچانک انہوں نے اپنے پاؤں کے قریب آتے ہوئے سانپ کو دیکھا جسے دیکھتے ہی وہ تھوڑی دیر کےلیے خوفزدہ ہوگئے تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی توجہ فیلڈنگ پر مرکوز رکھ لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں