حیدرآباد کے مشیرآباد میں آج ایک اسکراپ کی دوکان میں دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص شدید طور پر جھلس گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسکراپ کی دوکان میں کیمیکل کے ڈبے کو کاٹنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ اچانک ڈبے میں دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ یہ حادثہ بھولک پور انجمن اسکول کے قریب پیش آیا اور اس میں ایک شخص شدید طور پر جھلس گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو گاندھی ہسپتال منتقل کیا۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا اور تفتیش کی جا رہی ہے۔