ہمارے ملک ہندوستان کے چاند پر پہنچنے کا تاریخی لمحہ قریب آرہا ہے۔ چندریان تین کو چاند کے جنوبی قطب پر آسانی سے اُتارنے کیلئے وکرم لینڈر کی کوشش جاری ہے۔ اِس سلسلہ میں لینڈر نے اپنے کیمرہ سے چاند کے جنوبی قطب کی چند تصاویر لی ہیں جسے اسرو نے ٹویٹر پر جاری کیا۔
Chandrayaan-3 Mission:
Here are the images of
Lunar far side area
captured by the
Lander Hazard Detection and Avoidance Camera (LHDAC).This camera that assists in locating a safe landing area — without boulders or deep trenches — during the descent is developed by ISRO… pic.twitter.com/rwWhrNFhHB
— ISRO (@isro) August 21, 2023
وکرم لینڈر پر نصب کئے گئے ایل ایچ ڈی اے سی کیمرہ سے چاند کے ایسے حصہ کی تصاویر لی گئی ہیں جو عام طورپر دنیا سے دیکھی نہیں جاتی ہے۔ اسرو کی جانب سے چندریان کو چاند کے ایسے حصہ پر اُتارا جارہا ہے جہاں ابھی تک کوئی نہیں پہنچ سکا۔ اسرو کے مطابق لینڈر کو 23 اگست کی شام 6بجکر 4 منٹ پر چاند کے جنوبی قطب پر اُتارا جائے گا۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو ہندوستان چاند پر پہنچنے والے سویت یونین، امریکہ اور چین کے ساتھ فہرست میں شامل ہوجائے گا۔
چندریان تین مشن کے تحت لینڈر وکرم تقریباً چاند کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ یہ لینڈر 23 اگست کی شام چاند کی سطح پر اُتارا جائے گا۔ تاہم چندریان دو کے ساتھ بھیجا گیا آربیٹر ابھی تک چاند کے مدار میں ہی گردش کررہا ہے۔ اس آربیٹر سے لینڈر وکرم کا رابطہ قائم ہوا ہے۔ اسرو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ ان معاملات کا انکشاف کیا۔ چندریان دو کے آربیٹر اور چندریان تین کے لینڈر کے درمیان رابطہ قائم ہوچکا ہے۔ وکرم لینڈر کو 23 اگست کی شام پانچ بجے سے چاند کی سطح پر اُتارنے کا عمل شروع ہوگا اور اسے راست طور پر نشر کیاجائے گا۔