تلگو ریاستوں کے متعدد اضلاع میں آئندہ پانچ دنوں تک بارش پیش قیاسی

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے کم دباؤ کے زیر اثر تلگو ریاستوں کے کئی اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے کئی علاقوں میں اگلے پانچ دنوں کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ الرٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ریاستوں کے کئی اضلاع میں گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ آندھرا پردیش کے نیلور، پاروتی پورم مانیام، الوری سیتاراماجو، کاکیناڈا، ایلورو اور تروپتی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ کے میڑچل، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، نلگنڈہ، رنگاریڈی، سوریا پیٹ، حیدرآباد اور بھونگیر اضلاع میں کئی مقامات پر بارش ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں