وجئے واڑہ کے ٹی وی ایس شوروم میں آتشزدگی، 300 گاڑیاں خاکستر

امراوتی: وجئے واڑہ میں جمعرات کی علی الصبح صبح زبردست آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ کپ نگر علاقہ میں ٹی وی ایس گاڑی کے شوروم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ شو روم اور گودام میں موجود تقریباً 300 گاڑیاں خاکستر ہوگئیں۔

یہ شوروم وجئے واڑہ میں چنئی-کولکتہ قومی شاہراہ پر سٹیلا کالج کے قریب واقع ہے۔ چونکہ یہ وجئے واڑہ شہر اور مشترکہ کرشنا ضلع سے تعلق رکھنے والا TVS گاڑیوں کا ہیڈ کوارٹر ہے، اس لیے یہاں سینکڑوں گاڑیاں گوداموں میں رکھی گئی تھی۔ یہاں دو پہیوں کا شوروم اور سروس سینٹرز بھی موجود ہے۔

اطلاعات کے مطابق پہلے شوروم کی پہلی منزل پر شارٹ سرکٹ ہوا اور اچانک آگ بھڑک اٹھی، اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ پورے گودام میں پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی. فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں