حیدرآباد (دکن فائلز) معروف ایتھیلیٹ نیرج چوپڑا نے ہنگری کے بداپسٹ میں عالمی ایتھیلیٹکس چمپئن شپ میں پہلا سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ مَردوں کے فائنل میں نیرج چوپڑا نے 88 اعشاریہ ایک سات میٹر کی دوری تک نیزہ پھینک کر سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ پاکستان کے نیزہ پھینکنے والے ایتھیلیٹ ارشد ندیم نے 87 اعشاریہ آٹھ-دو میٹر کی دوری تک نیزہ پھینک کر چاندی کا تمغہ جیتا۔ چیک جمہوریہ کے کھلاڑی جیکب ودلیجچ نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ کشور جینا نے پانچواں اور ڈی پی مانو نے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں چھٹا مقام حاصل کیا۔ نیرج چوپڑا نے اپنی اِس تاریخی جیت کے بعد اپنے خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا نے اتوار کو ایک بار پھر تاریخ رقم کی کیونکہ وہ یہاں مردوں کے جیولن فائنل میں 88.17 میٹر کے بڑے تھرو کے ساتھ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے نیرج چوپڑا کے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کے جیولن میں طلائی تمغہ جیتنے پر ستائش کی۔