پرگیان روور کو چاند کے سفر کے دوران گڑھے کا سامنا، وقت رہتے راستہ بدلنے میں اسرو کے سائنسداں کامیاب

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان کے چندریا 3 مشن کے تحت چاند کی سطح پر اتارے گئے پرگیان روور کے راستہ میں ایک چار میٹر گہرے گڑھے کا سامنا کرنا پڑا تاہم اسرو کے سائنسدانوں نے وقت رہتے روور کا راستہ بدل دیا۔ اس طرح روور اب چاند کی سطح پر اپنے سفر پر رواں دواں ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے پیر کی سہ پہر ٹویٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی۔

چاند کی سطح کی تحقیق کرنے والا پرگیان روور ایک بڑے حادثہ سے بچ گیا ہے ۔ روور کے راستے میں تقریبا چار میٹر گہرا ایک گڑھا پایا گیا ۔ قبل از وقت اس کی نشاندہی ہونے کی وجہ سے اسرو کے سائسنداں چوکس ہوگئے اور انہوں نے روور کو اہم ہدایت جاری کیں ۔ سائنسدانوں کے سگنل پر روور نے اپنا راستہ تبدیل کرلیا ۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ روور اس وقت محفوظ راستے پر چل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں