حیدرآباد: گنیش تہوار کا 19 ستمبر سے آغاز، جی ایچ ایم سی حدود میں 32 ہزار منڈپ، جائزہ اجلاس میں سرینواس یادو اور محمود علی کی شرکت

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے وزیر ٹی سرینواس یادو نے بتایا کہ حکومت گنیش تہوار کا بڑے پیمانے پر اہتمام کرنے کےلئے اقدامات کررہی ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ اطراف و اکناف میں 32 ہزار 500 گنیش منڈپ قائم کئے جائیں گے۔

حیدرآباد میں واقع مری چنا ریڈی انسٹی ٹیوٹ میں گنیش تہوار سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سرینواس یادو نے کہا کہ 19 ستمبر سے گنیش تہوار کا آغاز ہوگا۔ نمرجن تک اس تہوار کے موقع پر خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ سیکوریٹی کے سخت بندوبست بھی کئے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ محمود علی، ایم ایل اے ناگیندر، میئر جی ایچ ایم سی وجئے لکشمی، ڈپٹی میئر اور پولیس کے اعلی عہدیداروں کے علاوہ گنیش اتسو سمیتی کے ذمہ داروں نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں