توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا منسوخ، رہائی کا حکم

حیدرآباد (دکن فائلز) پڑوسی ملک پاکستان میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا منسوخ کردی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے زبانی طور پر مختصر فیصلہ سنایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں