حیدرآباد (دکن فائلز) سعودی عرب میں پیغمبر اسلامﷺ کی ہجرت کے واقعات پرمبنی پہلی منفرد نمائش کا آغاز کیا گیا ہے۔ مقامی اور دیگر غیرملکیوں کی بڑی تعداد اس منفرد نمائش کا مشاہدہ کرنے کےلئے نیشنل میوزیم پہنچ رہی ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ عبدالعزیز سنٹرفار ورلڈ کلچر اثرا کے تعاون سے نیشنل میوزیم میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش کا آغاز کیا گیا ہے جس میں آنحضرتﷺکی ہجرت کے اہم تاریخی واقعات کو مختلف ماڈلز اور تھری ڈی اسکرینوں کی مدد سے اجاگر کیا گیا ہے۔
ہجرت مدینہ وہ ہجرت تھی جس نے تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا تھا اور اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اسی اہم واقعہ کے بعد سے ھجری تقویم کا آغازہوا۔
نمائش میں ان نمونوں کے بارے میں سب سے اہم دستیاب معلومات کا احاطہ کیا گیا ہے جو عمومی طور پر اسلامی تہذیب کی فراوانی اور خاص طور پر پیغمبر اسلامﷺ کے ورثےکے تنوع کی عکاسی کرتی ہے نمائش 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔