رکشھا بندھن کے دن بھائی کی اچانک موت کے بعد غمگین بہن نے لاش کو راکھی باندھی

حیدرآباد (دکن فائلز) راکھی تہوار کے موقع پر بھائی کو راکھی باندھنے آئی ایک بہن صدمہ سے دوچار ہوگئی۔ راکھی کے روز بھائی کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی جس کے بعد غمگین بہن نے اپنے بھائی کی لاش کو راکھی باندھی۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں الیگیڈو منڈل کے دھولی کٹہ گاؤں میں پیش آیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی جسے دیکھ کر صارفین کی جانب سےافسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھولی کٹہ گاؤں کے چودھری کناکایا کا آج اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ راکھی تہوار کے پیش نظر کنکایا کی بہن گورما اپنے بھائی کے گھر آئی ہوئی تھی۔ بھائی بہن دونوں خوش تھے۔ ناگہانی موت کے بہن نے بھائی کی لاش کو راکھی باندھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں