چھ ریاستوں کی سات اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ووٹوں کی گنتی متعلقہ ریاستوں میں قائم مراکز پر آج صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ اتراکھنڈ کے باگیشور، اترپردیش کے گھوسی، کیرالہ کے پتھوپلی، مغربی بنگال کے دھوپگری ، جھارکھنڈ کے ڈُمری اور تریپورہ کے بوکسا نگر اور دھان پور میں منگل کو ضمنی چناو کے تحت ووٹ ڈالے گئے تھے۔
ضمنی انتخابات کے نتائج کو اس سال کے آخر میں ہونے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور 2024 میں ہونے والے اہم لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کے خلاف انڈیا اتحاد کے لیے ایک امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔