مراقش میں شدید زلزلے سے قیامت صغریٰ برپا، 600سے زیادہ افراد ہلاک (خوفناک مناظر، ویڈیو دیکھیں)

مراقش میں خوفناک زلزلے سے قیامت صغریٰ برپا ہو گئی۔ قدرتی آفت میں 600سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مراقش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق علاقے کی تاریخی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 600سے زیادہ ہے جب کہ 150 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراقش شہر سے 75 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں