حیدرآباد (دکن فائلز) وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں جی 20 سربراہ کانفرنس کے دوسرے اور آخری دن ایک مستقبل کے موضوع پر تیسرے اجلاس کی صدارت کی۔ عالمی رہنما اور مندوبین نے اِس میں شرکت رہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سربراہ کانفرنس کے اختتام پر برازیل کے صدر لولا دا سلوا کو باضابطہ طور پر جی 20 کی صدارت سونپ دی ہے۔
قبل ازیں عالمی رہنماؤں نے آج صبح راج گھاٹ پر گاندھی جی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ اپنے دن کا آغاز کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے راج گھاٹ پر اِن رہنماؤں کا خیرمقدم کیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سُنک، جنوبی افریقہ کے صدر راماپوشا، فرانس کے صدر ایمانول میخوں، اٹلی کی وزیراعظم گیورگیا میلونی، جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے گاندھی جی کی سمادھی پر گُلہائے عقیدت پیش کیا۔
بعد میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیراعظم نریندر مودی نےکہا کہ تاریخی راج گھاٹ پر جی 20 کنبے نے امن، خدمت، رحمدلی اور عدم تشدد کی علامت گاندھی جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔