لیبیا میں سڑکیں لاشوں سے بھر گئیں، سمندری طوفان سے اموات کی تعداد 5 ہزار 300 ہوگئی

حیدرآباد (دکن فائلز) سمندری طوفان نے لیبیا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 5 ہزار 300 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑی تعداد میں اموات ہونے کے ساتھ سیلابی ریلوں میں 10 ہزار افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔ لیبیا کے حکام کا کہنا ہے درنہ شہر کی متعدد کالونیاں صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں، درنہ اور قریبی علاقوں میں زیادہ تباہی ڈیم ٹوٹنے سے ہوئی۔

مشرقی لیبیا کے وزیر صحت نے بتایا کہ ایک ہزار سے زیادہ لاشیں جمع کی گئیں، جن میں 700 لاشیں بھی شامل ہیں جنہیں اب تک دفنایا جا چکا ہے۔ ڈیرنا کی ایمبولینس اتھارٹی نے موجودہ ہلاکتوں کی تعداد 2,300 بتائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں