لیبیا میں سیلاب سے تباہ حال شہر درنا کے میئر عبدالمنعم الغیثی نے کہا کہ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہمارے اندازے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار سے 20 ہزار تک ہوسکتی ہے۔
العربیہ نیوز کو انٹرویو میں لیبیا کے شہر درنا کے میئر عبدالمنعم الغیثی نے امدادی کاموں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 5 ہزار سے زائد لاشیں ملی ہیں جب کہ اصل تعداد دگنی ہے کیوں کہ اکثر کو لواحقین نے خود ہی دفنا دیا اور ہمارے پاس اس کا ریکارڈ نہیں۔
میئر عبدالمنعم الغیثی کے مطابق حکومت کے پاس 10 ہزار سے زائد افراد کے لاپتا ہونے کے دستاویزی ثبوت ہیں تاہم اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 18 سے 20 ہزار تک ہوسکتی ہے۔


