جنوبی ہند کے 29 مقامات پر این آئی کے چھاپے، حیدرآباد کے چار علاقوں میں ایجنسی کی تلاشی مہم

حیدرآباد (دکن فائلز) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے آج جنوبی ہند کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانہ پر چھاپہ ماری کاروائی انجام دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں کی جانب سے آج صبح تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں 22 مقامات، تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں تین مقامات اور تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں چار مقامات پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ این آئی اے کے اہلکار آئی ایس آئی ایس ماڈیول سے متعلق معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

کاروائی کے دوران ابھی تک کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔۔

کیٹاگری میں : اہم

اپنا تبصرہ بھیجیں