حیدرآباد (دکن فائلز) سعودی وزارت خارجہ نے مسجد الاقصیٰ پر قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں انتہا پسندوں کے زبردستی داخلے کی مذمت کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ العربیہ کے مطابق سعودی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ “ایسے اقدامات تمام بین الاقوامی قوائد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان سے تمام عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے۔”
سعودی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی فورسز کو ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئےعالمی برادری پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور اس تنازع کے خاتمے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔
Load/Hide Comments