متحدہ عرب امارات اور کوویت میں میلادالنبیﷺ کے موقع پر تعطیل کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ 29 ستمبر کو پیغمبر اسلامﷺ کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 12 ربیع الاول پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ امارات نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی حکومت کے ملازمین کو اس موقع پر 29 ستمبر بروز جمعہ کو ایک دن کی چھٹی ملے گی۔ زیادہ تر سرکاری ملازمین کو ہفتہ اوراتوار کی چھٹی ملتی ہے، اس لیے چھٹی ان کیلئے تین دن کے ویک اینڈ میں بدل جائے گی ۔ نجی شعبے کے ملازمین کو بھی جمعہ کی چھٹی ملے گی کیونکہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے کارکنوں کو یکساں چھٹیاں دیتی ہے۔عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اسی طرح خلیجی ملک کویت نے بھی پیغمبر اسلام ﷺ کے یوم ولادت کی مناسبت سے تعطیل کا اعلان کیا ہے، ملک کی وزراء کونسل نے سرکاری شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے چھٹی کی تصدیق کی ہے، کابینہ نے پبلک سیکٹر میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے 28 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں