گھریلو تشدد معاملہ میں محمد شامی کو راحت

حیدرآباد (دکن فائلز) کولکتہ کی ایک عدالت نے آج ٹیم انڈیا کے مایا ناز بولر محمد شامی کو راحت دیتے ہوئے انہیں گھریلو تشدد معاملہ میں ضمانت دے دی۔ ان کی اہلیہ نے ان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملہ میں محمد شامی کے علاوہ ان کے بڑے بھائی محمد حسیب کو بھی عدالت نے ضمانت دے دی۔ آج محمد شامی اور محمد حسیب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

واضح رہے بیوی کی جانب سے گھریلو تشدد اور دھوکا دہی کے الزامات کے بعد محمد شامی کے خلاف سات مقدمے درج کر لیے گئے تھے۔ اہلیہ حسین جہان نے باقاعدہ اپنے شوہر اور ان کے گھروالوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں