حیدرآباد کے رائے درگ میں واقع ایک بلڈنگ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس میں باورچی ہوٹل بھی واقع ہے۔ آگ بلڈنگ کی دوسری منزل پر لگی۔ آگ اتنی شدید ہے کہ کافی دور سے بھی اس کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ بلڈنگ میں آگ لگنے کے بعد چارو طرف دھواں پھیل گیا۔
اطلاعات کے مطابق بلڈنگ میں کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع کے فوری بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تقریباً دیڑھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔