خواتین ریزرویشن بل کو صدر جمہوریہ کی منظوری

حیدرآباد (دکن فائلز) نئی پارلیمنٹ میں سب سے پہلے منظور کیا گیا خواتین ریزرویشن بل کو اب صدر جمہوریہ کی بھی منظوری مل گئیی۔ اطلاعات کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دے دی ہے جسے پارلیمنٹ کے حالیہ خصوصی اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں نےمنظور کیا تھا۔

مرکزی سرکار نے مذکورہ بل کیلئے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جسے ناری شکتی وندن ادھینیم کہا گیا۔ صدرجمہوریہ سے منظوری ملنے کے بعد اب یہ بل ایک قانون بن گیا ہے۔

مذکورہ قانون کا مقصد لوک سبھا اور ریاستوں کی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ دلّی اسمبلی میں خواتین کیلئے 33 فیصد سیٹیں ریزرو کرنا ہے۔ درجِ فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائیل کی خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن اِس زمرے کیلئے موجودہ کوٹے کے اندر فراہم کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں