ہوم ورک کیوں نہیں کیا؟ حیدرآباد میں ٹیچر کے مارنے سے پانچ سالہ طالب علم کی موت

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے ایک نجی اسکول میں ایل کے جی کے طالب علم کی اس وقت موت ہوگئی جب ہوم ورک نہ کرنے پر مبینہ طور پر ٹیچر نے اسے مارا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ سالہ ہیمنت کو گذشتہ ہفتہ اسکول میں ٹیچر نے مارا تھا تاہم علاج کے دوران گذشتہ روز اس کی ہسپتال میں موت ہوگئی۔ رامنتاپور کے وویک نگر میں واقع ایک نجی اسکول کی ٹیچر نے ہیمنت کو مبینہ طور پر سلیٹ سے اس کے سر پر مارا تھا۔

ہیمنت کی موت کے بعد اس کے افراد خاندان نے لاش کے ساتھ اسکول کے سامنے احتجاج کیا اور ٹیچر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی جانب سے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں